کتابوں کا احتجاج

  • اپ ڈیٹ:
  • زمرہ کالم / بلاگ
کتابوں کا احتجاج فائل فوٹو

" کتابوں کا احتجاج "

آج کتابوں کا عالمی دن ہے
کتابیں ناقدری کا کتبہ اٹھائے
افسردہ 'شیشوں سے جھانکتی
کتب خانوں کی مقفل الماروں میں دھرنا دے رہی ہیں
قلم کی سیاہی اوراق سے بہہ کر
کتابوں کا ماتمی مقدر بن گئی ہے
نصاب پہ اکتفا کرنے والے
اپنی ادھوری لیاقت پہ نازاں
مصالحہ آمیز ' محبت سے لبریز
ادب سے آگے نکلے کون؟
شاعری سطحی سی
"میں" اور" تم "میں گرفتار
پڑھنے والے مجبور ہیں
گلوبل کھڑکیاں کھولیں
جہاں ـــــ
سچ لکھنے والے اغواء ہونے لگیں
لکھاریوں کے قلم !
نادیدہ زنجیروں میں جکڑے خوفزدہ ہوں
وہاں ادب چسکہ
صحافت زرد ہوتی ہے
اور کتابوں پہ بے تحاشا گرد ہوتی ہے

 

ثروت نجیب از ینگ ویمن رائٹرز فورم

install suchtv android app on google app store