دیامر کو تعلیم دو

یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ چلاس سٹی کے اندر اگر دیکھا جائے تو پبلک سکول اینڈ کالج چلاس واحد ادارہ ہے جہاں کے بہترین اساتذہ اور معیار تعلیم کا بچہ بچہ معترف تھا۔لیکن اب نہیں! 1989 میں قائم پبلک سکول چلاس جوکہ تقریباً 1 سو پچاس کنال رقبے پر محیط ہے کو 2011 میں پاک فوج کے حوالے کیا گیا،

لمحہ فکریہ بات یہ ہے کہ مذکورہ سکول کو صوبائی گورنمنٹ کی طرف سے جو گرانٹ ملتا تھا میں نہ اضافہ کیا گیا نہ سکول کی رینوویشن اور بیوٹیفکیشن پر توجہ دی گئی جس کے باعث درجنوں طلباء مایوس ہوکر سکول چھوڑنے پر مجبور ہوگئے تو دوسری جانب اساتذہ بھی معاشی مشکلات کے شکار ہوگئے۔ جس کے باعث سکول ہذا کی ترقی خاصی متاثر ہوگئی۔اور قابل زکر بات یہ ہے کہ صوبائی گورنمنٹ کے گرانٹ سے چلنے والی پبلک سکول سکردو،اور گلگت کو ہر سال نہ صرف اضافی گرانٹ دیا جاتا ہے،بلکہ تمام جدید سہولیات سے بھی آراستہ کیا گیا۔

لیکن پبلک سکول اینڈ کالج چلاس حکومتی غفلت اور لاپرواہی کے باعث تعلیمی میدان میں وہ مقام حاصل نہیں کرسکی جو کرنا چاہیئے تھی۔ اور سکول ہذا میں پڑھانے میں والے اساتذہ نے پبلک سکول میں پڑھانے کے بجائے گورنمنٹ کے پانچ گریڈ کو ترجیح دینا مناسب سمجھا جس کی وجہ چندہ ماہ پہلے پبلک سکول اینڈ کالج چلاس میں نئے اساتذہ کی (بی پی ایس) کے بجائے (ایس پی ایس) کے ذریعے بھرتیاں کی گئی۔اور 20/25 سال سروس کرنے کے بعد ستر ہزار تنخواہ سے گزارہ کرنے مجبور ہیں۔

المختصر آج دیامر کے نواجوان چوک چوراہوں میں دیامر کو تعلیم دو کا نعرہ تو بلند کرتے ہیں مگر مقتدر حلقے ٹس سے مس نہیں،جس کے باعث دیامر آج بھی تعلیمی میدان میں تمام اضلاع سے پیچھے ہے، اب چونکہ دیامر کے نوجوانوں کا متفقہ نعرہ دیامر کو تعلیم دو پرعملی جامعہ پہناتے ہوئے واپڈا کا دیامر میں تعلیمی اداروں کے قیام کے معائدے کی روشنی میں سکول ہذا کو واپڈا کے حوالے کرکے اپ گریڈ کیا جائے تاکہ یہاں کے نوجوان نسل جدید اور معیاری تعلیم سے آراستہ ہوسکے۔ اگر واپڈا کی زیرنگرانی پبلک سکول اینڈ کالج چلاس کو بہترین فیکلٹی سٹاف، جدید سہولیات سمیت، ٹرانسپورٹ اور مزید بلڈنگ فراہم کی گئی تو دیامر کے 10 ہزار بچے جدید تعلیم سے آراستہ ہوں گے۔

لہذا واپڈا حکام کو چاہیئے کہ وہ پبلک سکول اینڈ کالج کو اپنے نگرانی میں لیکر پرامن اور تعلیم یافتہ دیامر کی بنیاد رکھ کر وعدوں کی تکمیل کا سفر شروع کریں۔

 ۔

install suchtv android app on google app store