میرے اندر کتنے رشتے مر گئے۔۔

میرے اندر کتنے رشتے مر گئے فائل فوٹو میرے اندر کتنے رشتے مر گئے

قبلہ اول کی سرزمین کربلا کی مانند نوحہ کناں ہے ۔

دور پرے ایک فلسطینی ماں خون آلود ہ زمین پر سر جھکائے بین کر رہی ہے ۔میں نے چشم تصور سے اس ماں سے بات کرنا چاہی کہ سب کچھ لٹا بیٹھی ہو ہمت نہیں ہاری اب کیوں اشکبار ہو ؟
وہ بولی ’’ ماں کی اولاد اسکی کل کائنات ہوتی ہے ۔ ہائے ظالموں نے میرا اکلوتا بیٹا مار دیا اور میرے اندر کتنے لوگ اور کتنے رشتے مر گئے ۔ ‘‘

install suchtv android app on google app store