عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے

عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے فائل فوٹو عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے

عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،،بہاولپور کے یوٹیلٹی اسٹور پر آٹا ، چینی سمیت دیگر اشیا خورونوش نایاب ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے شہری اوپن مارکیٹ سے خریدنے پر مجبور ہیں ۔

بہاولپور مقبول کالونی میں سستی اشیاء خورد نوش کی خریداری کے لیےیوٹیلٹی سٹور تو موجود ہے لیکن اشیاء ضروریات موجودنہیں.آٹا چینی
گھی تو نایاب ہو چکا ہے.گزشتہ پانچ ہفتوں سے آٹا دستیاب ہی نہیں جس
کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے. مہنگائی اور بےروزگاری کی ستائی عوام اوپن مارکیٹ سے مہنگے داموں اشیاء خوردونوش خریدنے پر مجبور ہے. اوپن مارکیٹ میں معیارآٹا 20 کلو کی قیمت 1350روپے,گھی260روپےکلو چینی100روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے . دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں
حکومت کو چاہیےیوٹیلٹی اسٹور پر اسٹاک کی کمی کو پورا کرے. تاکہ شہری اشیاء ضرورت باآسانی خرید سکیں. کیمرہ ٹیم کے ساتھ ملک محمد اقبال سچ نیوز بہاولپور

install suchtv android app on google app store