اسٹاک مارکیٹ میں بھی منفی رجحان، مگر سونا پھر سستا ہو گیا

اسٹاک مارکیٹ میں بھی منفی رجحان، مگر سونا پھر سستا ہو گیا فائل فوٹو اسٹاک مارکیٹ میں بھی منفی رجحان، مگر سونا پھر سستا ہو گیا

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں200 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جب کہ اسٹاک مارکیٹ میں بھی منفی رجحان رہا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق دو سور وپےکمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونےکی قدر ایک لاکھ 14ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

10گرام سونے کی قدر 171روپےکم ہوکر 98 ہزار337 روپے ہے جب کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 21 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 932 ڈالر فی اونس ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کے اعلان سے قبل سرمایہ کاری منفی رجحان میں رہی اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 330 پوائنٹس کمی سے 42 ہزار 174 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں اسٹاک مارکیٹ میں 43 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 11 ارب روپے سے زائد رہی جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 53 ارب روپے کم ہوکر7 ہزار 892 ارب روپے ہوگئی ہے۔

ادھر انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 46 پیسے مہنگا ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کی قدر 166 روپے 29 پیسے رہی۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 20 پیسے اضافہ ہوا،جس کے بعد ایک امریکی ڈالر 166 روپے 40 پیسےکا ہوگیا۔

install suchtv android app on google app store