کاروباری ہفتے کا آخری روز، ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ

اسٹاک مارکیٹ فائل فوٹو اسٹاک مارکیٹ

کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قیمت میں مزید بہتتر پیسے اضافہ ہوگیا جب کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔

جمعے کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بہتتر پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 176.39 سے بڑھ کر177.12 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو شدید مندی کے بعد جمعے کو کاروباری حجم میں اضافہ ہوا اور مارکی153 پوائنٹس کےاضافےسے43ہزار984 پربند ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے اختتام پر جمعے کے روز مجموعی طورپر362 کمپنیوں کےشیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 206کمپنیوں کےشیئرزکی قیمتوں میں اضافہ جب کہ 131میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

 

install suchtv android app on google app store