کورونا وائرس: آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے کیا بڑا فیصلہ سنا دیا؟ اہم خبر آگئی

خسرو بختیار فائل فوٹو خسرو بختیار

وفاقی وزیر خسرو بختیار سے عالمی مالیاتی فنڈ کی پاکستان می مقیم نمائندہ ٹریساڈبان سینچیز نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور کورونا وبا کے معیشت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کی جانب سے فوری فنانسنگ کی مد میں ایک ارب اڑتیس کروڑ ڈالر کی توسیع کو سراہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا عالمی مسئلہ ہے جس سے مل کر لڑنا ہے، پاکستان اس سلسلے میں عالمی برادری سے رابطے میں ہے۔

آئی ایم ایف کی نمائندہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر کمزور طبقے کے سماجی تحفظ کیلئے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے پاکستان سے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعیادہ کیا۔

install suchtv android app on google app store