مہنگائی کے ستائے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل گئے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی فائل فوٹو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا ) کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت خزانہ کو بھجوادی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ میں پٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ سمری میں ڈیزل 7 روپے 50 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی نمایا کمی کا امکان ہے۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی حتمی منظوری وزیر اعظم عمران خان دیں گے، ان کی جانب سے منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔

install suchtv android app on google app store