نیپرا نے کے الیکٹرک پربھاری جرمانہ عائد کر دیا، جان کر سب کی ہوش اُر گئے

نیپرا نے کے الیکٹرک فائل فوٹو نیپرا نے کے الیکٹرک

نیشنل ایلکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کے الیکٹرک پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔

حالیہ بارشوں میں کرنٹ لگنے سے ہونے والی درجنوں ہلاکتوں کے باوجود کے الیکٹرک اپنا ترسیلی نظام درست نہ کرسکا-تقسیم کانظام مکمل محفوظ نہ بنانے پر نیپرا نے 50ملین روپے جرمانہ عائد کردیا ۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کو اپریل 2020 تک اپنے تقسیم کے نظام کو مکمل محفوظ بنانے کی ہدایت کردی ہے جبکہ کے ای کو اپنے تقسیم کے نظام کی تیسرے فریق (تھرڈ پارٹی) سےتصدیق بھی کروانی ہوگی۔

واضح رہے کہ رواں برس 29تا31جولائی اور10تا12اگست کو کراچی شہر کو تیز بارشوں کا سامنا کرنا پڑا۔ جس دوران بجلی کا کرنٹ لگنے کی وجہ سے متعدد افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے اور طویل دورانیہ تک بجلی کی فراہمی بھی معطل رہی۔

نیپرا نے اموات کے حقائق اور وجوہات کا پتہ لگانے اور اس بات کا تعین کرنے کے لئے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کیا۔تفتیش میں کے ای کے لائسنس کی شرائط و ضوابط اور نیپرا کے قوانین کی خلاف ورزی کے بارے میں انکشاف بھی ہوا۔

تحقیقات کے مطابق ایل ای ٹی / ایچ ٹی کے کھمبوں کی کمی اورکرنٹ کی وجہ سے 19 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد نیپرا نے کے ای کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

کے الیکٹرک کو نیپرا ایکٹ 1997 کی سیکشن 27 بی اور سیکشن 28 کے تحت شو کاز نوٹس جاری کیا گیا۔

ریکارڈ پر دستیاب شواہد، کے ای کی جانب سے فراہم کردہ ریکارڈ کی بناء اور نیپرا قوانین کی متعلقہ دفعات کے تحت نیپرا نے مورخہ 09دسمبر 2019 کو ایک حکم پاس کیا ہے۔
اپنے حکم میں نیپرا نے کہا ہے کہ کے ای بجلی تقسیم کرنے کی سہولیات سے کرنٹ کی لیکج نہ ہونے اور حفاظتی معیارات کو برقرار رکھنے میں اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہی ہے۔

نیپرا کے مطابق کے ای کے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کا ڈیزائن متعلقہ کوڈ اور مینول میں درج کردہ ڈیزائن کی ضروریات کو پورا نہیں کرتا ہے۔

کے ای نے ٹیلیفون / ٹی وی / انٹرنیٹ کیبل آپریٹرز کو اپنے مقاصد کے لئے اس کے تقسیم کے نیٹ ورک کو خطرناک انداز میں استعمال کرنے کی اجازت دی۔

کے ای ہلاکتوں کی فوری طور پر نیپرا کواطلاع دینے میں ناکام رہی اور مقررہ مدت میں بجلی کی فراہمی کو بحال کرنے میں بھی ناکام رہی۔

کے ای کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی داخلی تفتیش مکمل کرے اور اپنے ملازمین / انتظامیہ کی ذمہ داریوں کا تعین کرے اور اس کی حتمی رپورٹ نیپرا کو پیش کرے۔

نیپرا نے غمزدہ خاندانوں کو نیک نیتی کے ساتھ معقول معاوضہ دینے کے لئے کے ای کی گذارشات پر بھی غور کیا ہے اور یہ کہ متاثرہ خاندانوں کے لواحقین کو معقول معاوضے کی ادائیگی کی تفصیلات مناسب وقت پر نیپراکے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

نیپرا نے کے ای سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سوگوار خاندانوں کو جلد سے جلد معاوضہ فراہم کرنے کے اپنے وعدوں کو پورا کرے اور اس ضمن میں نیپرا کو دستاویزی ثبوت فراہم کرے۔

install suchtv android app on google app store