پٹرول کی قیمت نہیں بڑھانے کی وجہ سامنے آگئی تفصیلات اس خبر میں

  • اپ ڈیٹ:
وفاقی مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ کرنسی میں استحکام کے باعث پٹرول کی قیمت نہیں بڑھائی فائل فوٹو وفاقی مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ کرنسی میں استحکام کے باعث پٹرول کی قیمت نہیں بڑھائی

مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ ہم نے یواے ای کویہ نہیں کہا کہ اقامہ پالیسی بدلے، منی لانڈرنگ کوروکنا ہمارے مفاد میں ہے، بیرونی سرمایہ کاری میں34 کروڑ ڈالرکا اضافہ ہوا،گزشتہ3 ماہ میں340 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری آئی۔ 


وفاقی مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ کرنسی میں استحکام کے باعث پٹرول کی قیمت نہیں بڑھائی، ہم یواے ای کویہ نہیں کہہ رہے کہ اقامہ پالیسی بدلے، منی لانڈرنگ کوروکنا ہمارے مفاد میں ہے، بیرونی سرمایہ کاری میں34 کروڑ ڈالرکا اضافہ ہوا۔ انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں عوام کے فائدے کے لیے کررہے ہیں۔

منی لانڈرنگ کوروکنا ہمارے مفاد میں ہے۔ ہم یواےای کویہ نہیں کہہ رہے کہ اقامہ پالیسی بدلے۔ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت کا خیال ہے کہ برآمدی شعبے میں دیگرشعبوں کوشامل کیا جائے۔ حکومت کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ ہرشعبے کی مدد کرے۔ بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت اس لیے نہیں بڑھی کیونکہ کرنسی میں استحکام آیا ہے۔

بیرونی سرمایہ کاری میں34 کروڑ ڈالرکا اضافہ ہوا ہے۔ پی ایس ڈی پی میں گزشتہ سال کی نسبت زیادہ پیسے جاری کیے گئے۔ اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائززپرآئندہ2 ہفتوں میں پالیسی آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کے مشکل فیصلوں سے بہتری آرہی ہے۔ رواں سال میں تجارتی خسارہ9 ارب ڈالرسے کم ہوکر5.7 ارب ڈالرہوگیا۔ ڈاکٹرعبد الحفیظ نے کہا کہ گزشتہ3 ماہ میں340 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری آئی ہے۔

پاکستان کی معیشت سے متعلق بیرونی سرمایہ کار پُراعتماد ہوگئے۔ اپٹما اور دیگر اداروں نے تسلیم کیا ہےکہ حکومت ان کی مدد کررہی ہے۔ کوشش ہے5 بڑے برآمدی سیکٹرز کی مدد کی جائے۔ ریونیو میں16 فیصد اضافہ کیا گیا۔ دوسری جانب ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف،عالمی بینک ، ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے اکتوبر اور نومبر میں پاکستان کے طے شدہ دورے معمول کے مطابق ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں کے وفود حکومت کے معاشی اصلاحات کے پر عزم ایجنڈے پر گفتگو اور اسے آگے بڑھانے میں مدد فراہم کرنے کے لیے طے شدہ شیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کریں گے اور وزارت خزانہ مالیاتی اداروں کے وفود کے پاکستان کے طے شدہ دوروں میں کسی سیاسی مارچ یا سرگرمی کے مزاحم ہونے کی خبروں کو مکمل طور رد کرتی ہے۔

install suchtv android app on google app store