ایشیائی ترقیاتی بینک: لیگی دور حکومت کے آخری تین سال کی معاشی کارکردگی رپورٹ جاری، لیگی رہنما نئی پریشانی میں مبتلا

ایشیائی ترقیاتی بینک فائل فوٹو ایشیائی ترقیاتی بینک

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ن لیگ کے دور حکومت کے آخری تین سال2015 سے 2018 کی معاشی کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ 2015 سے 18 تک پاکستان کی معاشی کارکردگی خراب رہی ہے ۔ اس دوران لیبرفورس 45.2سے کم ہوکر 44.2 فیصد ہوگئی جبکہ روزگارمیں خواتین کاحصہ 22سے کم ہوکر 20.1 فیصدرہ گیا ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالیاتی خسارہ 6.5فیصد کو پہنچ گیا۔ جو 2017میں 5.8 فیصد تھا۔  بیروزگاری 5.8 فیصد سے بڑھ کر 5.9 فیصد ہو گئی جبکہ ڈالر کا ریٹ 110 سے بڑھ کر 138 روپے 8 پیسے ہو گیا ۔ 2015 تا 2018 میں زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالرکم ہوئے۔  2015میں زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالرتھے۔

install suchtv android app on google app store