حکومت کی جانب سے عوام کے لیے سردیوں کا پہلا تحفہ

گیس کے 50 یونٹ استعمال کرنے پر 157 روپے ، 100 یونٹ استعمال کرنے پر 647 روپے ، 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ بل میں 1704 روپے اضافہ کر دیا گیاہے ۔ فائل فوٹو گیس کے 50 یونٹ استعمال کرنے پر 157 روپے ، 100 یونٹ استعمال کرنے پر 647 روپے ، 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ بل میں 1704 روپے اضافہ کر دیا گیاہے ۔

حکومت نے بجٹ میں نئے ٹیکسز عائد کرنے کے بعد اب آنے والے سردیوں میں پاکستانیوں کو گیس کے ہیٹر سے بھی محروم کرنے کی تیاری کر لی ہے کیونکہ گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں 190 فیصد تک اضافے کی منظوری دیدی ہے ۔

مشیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں 190 فیصد اور دیگر صارفین کیلئے 31 فیصد اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے ۔
کابینہ کی منظوری کے بعد گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا تاہم دسمبر میں گیس کی قیمتوں کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا ۔نجی ٹی وی کا کہناہے ۔ گیس کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط میں بھی شامل ہے ۔

حکومت نے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں کے پانچ سلیبز مقرر کر دیئے ہیں
گیس کے 50 یونٹ استعمال کرنے پر 157 روپے ، 100 یونٹ استعمال کرنے پر 647 روپے ، 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ بل میں 1704 روپے اضافہ کر دیا گیاہے ۔
اس کے علاوہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بل میں 4 ہزاور 406 روپے اضافہ کر دیا گیاہے ۔ تاہم 400 یونٹ گیس کے استعمال پر 865 روپے اضافی ادا کرنے ہوں گے جبکہ 400 سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے ۔ 400 یونٹ سے زیادہ گیس استعمال پر ماہانہ بل میں 6 ہزاور 39 روپے کمی کی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store