فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا آیا اک نیا فیصلہ منظر عام پر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو فائل فوٹو فیڈرل بورڈ آف ریونیو

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ٹاپ ٹیکس پیئرز کو اعزازی کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف بی آر نے ٹاپ ٹیکس پیئرز کو اعزاز کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ ٹیکس پیئرز کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا ہے جسے 2 کٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ 

ایک کروڑ روپے سالانہ ٹیکس دینے والوں کو گولڈ کارڈ اور 50 لاکھ روپے سالانہ ٹیکس دینے والوں کو سلور کارڈ جاری کیے جائیں گے۔ 

اعزازی کارڈز کے ذریعے ٹاپ ٹیکس پیئرز کو سہولیات دی جائیں گی، اعزازی کارڈز رکھنے والوں کے لیے ائیرپورٹس پر الگ کانٹر بنائے جائیں گے جب کہ ان افراد کو وی آئی پی پروٹوکول دیا جائے گا، ایف بی آر نے اعزازی کارڈز کے لیے متعلقہ وزارتوں کو خط لکھ دیے ہیں۔

install suchtv android app on google app store