پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس کو 1549 پوائنٹس کمی کا سامنا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان رہا ہے اسکرین گریب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان رہا ہے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں کاروباری ہفتے کے دوران 1549 پوائنٹس کی کمی رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان رہا اور ہفتے میں 100 انڈیکس کو 1549 پوائنٹس کمی کا سامنا رہا۔

کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 33166 پر بند ہوا جب کہ 53 کروڑ شیئرز کے سودے 20 ارب روپے میں ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائیزیشن 315 ارب روپے کم ہوکر 6811 ارب روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی ہے جس کے باعث حکومت حرکت میں آگئی۔

گزشتہ روز مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بڑے بروکرز کی ملاقات ہوئی جس میں حفیظ شیخ نے مارکیٹ کو سنبھالنے کے تمام اقدامات کی منظوری دے دی۔

install suchtv android app on google app store