پاکستان اور جاپان ترقی کے شعبوں میں مواقع تلاش کرنے پر متفق

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپان کی کمپنیوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے فائل فوٹو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپان کی کمپنیوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے

پاکستان اور جاپان نے تجارت، سرمایہ کاری اور ترقی کے دوسرے شعبوں میں مواقع تلاش کرنے پراتفاق کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپان کی کمپنیوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اور زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔

پاکستان اور جاپان نے تجارت، سرمایہ کاری اور ترقی کے دوسرے شعبوں میں مواقع تلاش کرنے پراتفاق کیا ہے۔ اس اتفاق رائے کا اظہار وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور جاپان، پاکستان پارلیمانی فرینڈ شپ لیگ کے ارکان نے جاپانی پارلیمنٹ میں ملاقات کے دوران کیا۔

فریقین نے قیادت کی سطح پراورعوام سے عوام کے روابط بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ وزیرخارجہ نے باہمی مفاد کے دوطرفہ تعلقات بڑھانے میں جاپان پاکستان پارلیمانی فرینڈشپ لیگ کی کوششوں اور کردارکو سراہا۔ لیگ کے چیئرمین Sheshiro Eto نے کہا کہ پاکستان کا پارلیمانی وفد جلد جاپان کا دورہ کرے گا۔

وزیر خارجہ نے کاروباری کمیٹی کے ارکان کی پاکستان کا دورہ کرنے اور تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے مزید وسیع تر مواقع تلاش کرنے کےلئے حوصلہ افزائی کی۔

شاہ محمود قریشی نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے اقتصادی ایجنڈے کو اجاگر کیا۔

فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹوں اورمشکلات پر قابو پانے کےحوالے سے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

جاپان پاکستان کاروباری تعاون کمیٹی کے چیئرمین نے دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

install suchtv android app on google app store