آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکسوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا

آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکسوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا ہے فائل فوٹو آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکسوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا ہے

آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکسوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا، آئی ایم ایف کا وفد رواں ماہ کے اختتام پر پاکستان آئے گا، تیکنکی معاملات وفد کی آمد پر طے پا جانے کے امکان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکسوں میں نمایاں اضافہ اور آئندہ مالی سال کیلئے محصولات کے حجم میں نمایاں اضافے کی مانگ کردی ہے۔

آئی ایم ایف نے ٹیکس وصولی کا حجم 5400 ارب روپے کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، رواں مالی سال کیلئے ٹیکس وصولی کا ہدف تنتالیس سو اٹھانوے ارب روپے رکھاگیا تھا تاہم ابھی تک کے اعداد و شمار کے مطابق اس ہدف کا حصول بھی مشکل ہے۔

آئندہ مالی سال کیلئے ٹیکس وصولی کے ہدف میں بائیس فیصد تک اضافے کی مانگ کردی جبکہ حکومت کے تحت چلنے والے اداروں کے نقصانات کوکم کرنے اورگردشی قرضے کم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

حکومتی تحویل میں اداروں کےقرض میں ہوشربااضافہ دیکھنے میں آیا، معاشی ماہرین کا کہنا ہے آئی ایم ایف پاکستانی معیشت کا ضرورت سے زیادہ برا نقشہ کھینچ رہا ہے، معاشی شرح نمو ساڑھے تین سے چار فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کی شرح نموڈھائی فیصد رہے گی۔

دوسری جانب آئی ایم ایف کا وفد رواں ماہ کے اختتام پر پاکستان آئے گا، دورے میں ٹیکنکی معاملات طے پا جانے کے امکان ہیں۔

خیال رہے پاکستان کا وفد آئی ایم ایف اجلاس میں شرکت کے لیے واشنگٹن میں موجود ہے، وفد کی قیادت وزیر خزانہ اسد عمر کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کےساتھ اصولی موقف طےپاگیاہے، پروگرام جلدمکمل ہوگا، یہ پروگرام پاکستانی معیشت کو بہتری کی طرف لے جائے گا۔

install suchtv android app on google app store