ٹیکس چور ملک و قوم کے دشمن ہیں: وزیر اعظم

ٹیکس چور ملک و قوم کے دشمن ہیں: وزیر اعظم فائل فوٹو ٹیکس چور ملک و قوم کے دشمن ہیں: وزیر اعظم

وزیر اعظم کی زیر صدارت ملک میں ریونیو اکٹھا کرنے کے سلسلے میں کیے جانے والے حکومتی اقدامات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔

 وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ٹیکس چور ملک و قوم کے دشمن ہیں اور ان کے خلاف کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین ڈاکٹر جہانزیب خان نے ٹیکس اکٹھا کرنے، ٹیکس بیس میں اضافے اور نادہندگان سے ٹیکس وصولی کے لیے اٹھائے گئے نئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی نیٹ ورتھ افراد کے 6 ہزار سے زائد کیسز زیرِ غور ہیں جن سے کُل 2 ارب روپے سے زائد کی آمدن متوقع ہے، جبکہ اب تک ان سے 1.3 ارب روپے کی وصولی کی جا چکی ہے۔

ایف بی آر حکام نے کہا کہ معلومات اور تحقیقات کے 66 کیسز پر کام جاری ہے جن سے اب تک 1.5 ارب روپے سے زائد کی وصولی کی جا چکی ہے، جبکہ بیرون ملک جائیدادوں (آف شور اثاثے) کے کیسز میں اب تک 6 ارب روپے سے زائد کے واجب الادا ٹیکسز اکٹھے کیے جا چکے ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیکشن 214 'ای' کے تحت 1.57 ارب روپے کی وصولیاں کی جاچکی ہیں، اب تک 2 ہزار پلازہ کی میپنگ کی جا چکی ہے، 2 ہزار 500 سے زائد 'پوائنٹ آف سیل' پر قابلِ وصول ٹیکس اکٹھا کرنے کے لیے خودکار نظام کی تنصیب کی جا چکی ہے، جبکہ ایف بی آر کے ان نئے اقدامات کے تحت 24.82 ارب روپے کی وصولی متوقع ہے جس سے اب تک 11.88 ارب روپے وصول کیے جا چکے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store