اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس 64 ہزار کی حد پارکرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج فائل فوٹو پاکستان اسٹاک ایکسچینج

قومی اسمبلی میں نومنتخب ارکان کی تقریب حلف برداری کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی مثبت اثر دیکھنے میں آیا ہے۔

آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس کے اضافے سے 64 ہزار 700 کی حد پار کرگیا۔

پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق کے دوپہر ڈیڑھ بجے ایس ای 100 انڈیکس 11 بج کر 64 ہزار 710 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی جب نو منتخب ایم این ایز کی حلف برداری کی تقریب کے قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس منعقد کیا گیا۔

ماہرین کئی بار اس بات پر زور دے چکے ہیں کہ ملک کے معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے۔

install suchtv android app on google app store