حکومت نے گھریلو گیس کنکشن پر پابندی غیر معینہ مدت تک بڑھادی

حکومت نے گھریلو گیس کنکشن پر پابندی غیر معینہ مدت تک بڑھادی فائل فوٹو حکومت نے گھریلو گیس کنکشن پر پابندی غیر معینہ مدت تک بڑھادی

سوئی گیس کمپنی نے گھریلو کنکشن پر غیر معینہ مدت تک پابندی بڑھا دی۔

ذرائع کے مطابق اس ماہ سے کمرشل تندور ہوٹل سمیت دیگر کنکشن بھی بند کر د یےگئے ہیں جبکہ ہزاروں صارفین ارجنٹ فیس جمع کروانے کے باوجود کنکشن سے محروم ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ آر ایل این جی سپلائی تعطلی کا شکار ہے، اس وقت موجودہ سسٹم میں بھی گیس کا شارٹ فال بڑھ گیا ہے، سردی شروع ہوتے ہی گیس کی طلب کئی گنا بڑھ چکی ہے اور گھریلو صارفین کو بھی گیس کی فراہمی کا مسئلہ بن رہا ہے تاہم سوئی گیس کمپنی نےگھریلو کنکشن پر پابندی غیر معینہ مدت تک بڑھا دی ہے۔

سوئی گیس حکام کے مطابق کنکشن پر پابندی وزارت پیٹرولیم نے عائد کی ہے، ایران امریکا جنگ رکنے کے بعد ہی کنکشن بحالی کا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store