کراچی میں گیس کا بحران شدید ہوگیا

کراچی میں گیس کا بحران شدید ہوگیا فائل فوٹو کراچی میں گیس کا بحران شدید ہوگیا

کراچی میں گیس کا بحران شدید ہوگیا جس کے باعث بعض علاقوں میں گیس مکمل طور پر غائب ہوگئی۔کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اور اس کے اطراف آبادیوں میں گیس مکمل طور پر غائب ہے اور گزشتہ کئی دنوں سے گیس سپلائی بند ہے۔

دوسری جانب ڈی ایچ کیلئے سوئی سدرن کی اضافی گیس پائپ لائن کا منصوبہ بھی تعطل کاشکار ہے اور 3 سال سے تعطل کا شکار پائپ لائن منصوبہ رواں موسم سرمابھی مکمل نہ ہونےکا خدشہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پائپ لائن تکمیل میں مزید ایک ماہ لگ سکتا ہے۔

دوسری جانب ترجمان سوئی سدرن کا کہنا ہےکہ صنعتوں سےگیس کی گھروں کو منتقلی پر صنعتکاروں نے حکم امتناع لے رکھا ہے، گیس کی طلب و رسد کا فرق 220 ملین مکعب فٹ ہوگیا ہے جب کہ گیس فیلڈز سے سپلائی میں بھی کمی کا سامنا ہے۔

install suchtv android app on google app store