سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

سونےکی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 94 روپے کی کمی ہوئی ہے فائل فوٹو سونےکی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 94 روپے کی کمی ہوئی ہے

ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 94 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونا3 ہزار 94 روپے سستا ہوا جس سے ایک تولہ سونا 4 لاکھ 52 ہزار233 روپے ہوگیا۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونےکی قیمت بھی 2ہزار 785روپے کمی کے بعد 3لاکھ 86ہزار 987 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونےکی مالیت30 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 297 ڈالر فی اونس ہے۔

install suchtv android app on google app store