نیپرا نے ملک بھر میں یکساں بجلی ٹیرف کیلئے حکومتی درخواست منظور کر لی۔ حکام کے مطابق حکومت نے یکم جنوری 2026 سے ملک بھر کیلئے یونیفارم بجلی ٹیرف کیلئے نیپرا کو درخواست دی تھی ،نیپرا نے 2026 کیلئے حکومتی ڈسکوز اور کے الیکٹرک کیلئے الگ الگ ٹیرف کی منظوری دی تھی۔
نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بنیادی ٹیرف برقرار رہے گا، گھریلو صارفین کیلئے بجلی کا ٹیرف 47.69 روپے فی یونٹ برقرار رہے گا۔
ایک سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 10.54 روپے ، 101 سے 200 یونٹ تک 13.01 روپے ، ایک سے 100 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کا ٹیرف 22.44 ،101 سے 200 یونٹ تک کا ٹیرف28.91 ،201 سے 300 یونٹ کا ٹیرف33.10 روپے رہے گا۔
نیپرا کے مطابق ماہانہ 301 سے 400 یونٹ کا ٹیرف 37.99 روپے ،401 سے 500 یونٹ کا ٹیرف 40.22 ،501 سے 600 یونٹ کا 41.62 روپے ،601 سے 700 یونٹ کا 42.76 روپے پر برقرار رہے گا۔
ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 47.69 روپے برقرار رہے گا ،50 یونٹ تک کے گھریلولائف لائن صارفین کیلئے 3.95 روپے ،51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے ٹیرف7.74 روپے ہو گا۔