موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ اب 150cc کی نئی موٹر سائیکل خریدنے کے لیے ایک ساتھ بھاری رقم ادا کرنا ضروری نہیں رہا۔
اٹلس ہونڈا کی مقبول موٹر سائیکل CG 150 اب اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی SC آساں اسکیم کے تحت آسان اقساط پر دستیاب ہے۔
اس اسکیم کے تحت اہل صارفین ہونڈا CG 150 کو 3، 6 یا 12 ماہ کی اقساط میں خرید سکتے ہیں، جبکہ بینک کی جانب سے اس سہولت کو صفر فیصد مارک اپ کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ تاہم صارفین کو یہ بات مدنظر رکھنی ہوگی کہ بکنگ کے وقت ایک بار پروسیسنگ فیس وصول کی جائے گی، اس کے علاوہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) بھی علاقے کے مطابق الگ سے لاگو ہو سکتی ہے۔
بینک کے مطابق پروسیسنگ فیس کا انحصار منتخب کردہ مدت پر ہوگا۔ 3 ماہ کی مدت کے لیے 1.99 فیصد، 6 ماہ کے لیے 5.99 فیصد اور 12 ماہ کی مدت کے لیے 11.99 فیصد ایک مرتبہ فیس ادا کرنا ہوگی۔