سال نو کا تحفہ، حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کردی

حکومت نے پیٹرول کی قیمت 10روپے سے زائد کمی کردی فائل فوٹو حکومت نے پیٹرول کی قیمت 10روپے سے زائد کمی کردی

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کرتے ہوئے پیٹرول فی لیٹر 10 روپے 28 پیسے سستا کر دیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2026 سے اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔

پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی تجاویز کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ردوبدل کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2026 سے اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 28 پیسے کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 253 روپے 17 پیسے مقرر کردی گئی جبکہ پرانی قیمت 263 روپے 45 پیسے تھی۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 57 پیسے کمی کردی گئی ہے اور فی لیٹر نئی قیمت 257 روپے 8 پیسے ہوگئی ہے جبکہ اس سے قبل فی لیٹر قیمت 265 روپے 65 پیسے تھی۔

 

install suchtv android app on google app store