عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں بڑا اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار رہا فائل فوٹو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار رہا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار رہا، جس کی بنیادی وجہ اوپیک پلس کا توقع سے کم پیداوار بڑھانے کا فیصلہ اور روس پر ممکنہ نئی پابندیوں کے خدشات ہیں۔

منگل کو عالمی منڈی میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ آئل 35 سینٹ یا 0.53 فیصد اضافے کے ساتھ 66.37 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 32 سینٹ یا 0.51 فیصد اضافے کے ساتھ 62.58 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اوپیک اور اس کے اتحادی ممالک، اوپیک پلس کے 8 رکنوں نے اعلان کیا کہ اکتوبر سے پیداوار میں روزانہ 137,000 بیرل کا اضافہ کیا جائے گا۔

یہ اضافہ ستمبر اور اگست میں کیے گئے ماہانہ اضافے، جولائی و جون کے اعداد و شمار اور ماہرین کی توقعات سے بھی کم ہے۔

اس سال اوپیک پلس کی تیز پیداواری رفتار اور عالمی طلب کے اندازوں سے کم رہنے کے باعث منڈی میں خام تیل کی اضافی رسد بنیادی عنصر بنی ہوئی ہے جو قیمتوں پر دباؤ ڈالتی ہے۔

ادھر روس کے سب سے بڑے فضائی حملے میں یوکرین کے دارالحکومت کیف کی ایک سرکاری عمارت کو آگ لگنے کے بعد ماسکو پر مزید پابندیوں کے امکانات بھی قیمتوں میں اضافے کا باعث بنے۔

install suchtv android app on google app store