برطانیہ میں شرحِ سود میں نمایاں کمی، دو سال کی کم ترین سطح پر

شرحِ سود میں نمایاں کمی فائل فوٹو شرحِ سود میں نمایاں کمی

لندن سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، برطانیہ میں معاشی حالات اور مالیاتی پالیسیوں میں تبدیلی کے نتیجے میں شرحِ سود دو سال سے زائد عرصے بعد اپنی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔

جسے ماہرین معیشت مہنگائی پر قابو پانے اور مارکیٹ کو متحرک کرنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں شرح سود میں 0.25 فیصد کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد شرح سود 4 فیصد ہوگئی ہے۔

خبر ایجنسی کا بتانا ہےکہ اس نئی کمی کے بعد شرح سود 2 سال سے زائد عرصے کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

شرح سود میں کمی کا اثر مارگیج، کریڈٹ کارڈز اور بچت اکاؤنٹس پر منافع کی ادائیگی پر پڑے گا۔

install suchtv android app on google app store