پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان فائل فوٹو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

16 جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ایک نجی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 27 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 60 پیسے تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ابتدائی ورکنگ اوگرا کو بھجوا دی گئی ہے، جو حتمی ورکنگ تیار کر کے کل وزارت خزانہ کو بھیجے گا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل عالمی منڈی میں نرخوں اور درآمدی لاگت کے تناظر میں کیا جا رہا ہے۔ وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد نئی قیمتوں کی منظوری دے گی۔

install suchtv android app on google app store