پاکستان اور روس کا اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے پروٹوکول پر دستخط

پاکستان سیکریٹری صنعت و پیداوار سیف انجم اور روسی وادیم ویلیچکو پروٹوکول پر دستخط کرتے ہوئے۔ فائل فوٹو پاکستان سیکریٹری صنعت و پیداوار سیف انجم اور روسی وادیم ویلیچکو پروٹوکول پر دستخط کرتے ہوئے۔

کراچی میں پاکستان اسٹیل ملز کو جدید بنانے کیلئے اہم اقدام، پاکستان کے سیکریٹری صنعت و پیداوار سیف انجم اور روس کے وادیم ویلیچکو نے معاہدے پر دستخط کردیے۔ معاون خصوصی ہارون اختر خان کا کہنا ہے کہ انیس سو اکہتر میں سوویت تعاون سے قائم پاکستان اسٹیل ملز ایک بار پھر روس کے ساتھ بحال ہوگا۔

پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کی عکاسی کرتی ہے،وزیراعظم شہباز شریف کے صنعتی ترقی کے وژن سے پاکستان اسٹیل ملز کو بحال کیا جائے گا۔

روس کے ساتھ معاہدہ پاکستان اسٹیل ملز کی ترقی اور صنعتی مستقبل کے لیے سنگ میل ہے، پاکستان اسٹیل ملز کی جدید کاری سے روزگار اور صنعتی پیداوار میں اضافے کی توقع ہے۔

install suchtv android app on google app store