حکومت انکم ٹیکس ترمیمی آرڈینس پرنظرثانی کرئے، عاطف اکرام شیخ

حکومت انکم ٹیکس ترمیمی آرڈینس پرنظرثانی کرئے، عاطف اکرام شیخ فائل فوٹو حکومت انکم ٹیکس ترمیمی آرڈینس پرنظرثانی کرئے، عاطف اکرام شیخ

ایف پی سی سی آئی نے حکومت سے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈینس پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے وفاقی حکومت سے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کے تمام چیمبرزاور ایسوسی ایشنز نے انکم ٹیکس آرڈیننس کو مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس افسران کو اکاؤنٹس منجمد، پیسے نکالنے کے لامحدود اختیارات دینا درست نہیں ۔ اس اقدام سے ٹیکس ریکوریز میں اضافے کے بجائے کرپشن میں اضافہ ہو گا ۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ تاجر برادری کو ترمیمی آرڈیننس پر سخت تحفظات ہیں ، حکومت اس پر نظر ثانی کرے ۔ حکومت معیشت اور تاجر دشمن اقدامات کے بجائے بزنس کمیونٹی کو سہولیات دے۔

صدر ایف پی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ وفاق ایوانہائے تجارت و صنعت تاجروں کی نمائندہ تنظیم ہونے کے ناتے آرڈیننس کو واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے۔ حکومت قانون سازی سے قبل متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کو یقینی بنائے جب کہ ایف پی سی سی آئی ٹیکس کلیکشن میں اضافے کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کو تیار ہے۔

install suchtv android app on google app store