حکومت نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 320 روپے 73 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 320 روپے 73 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 367 روپے 21 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 22 جولائی سے ہوگا، قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ، زرعی شعبے اور دیگر کاروباری سرگرمیوں پر بھی اثرات مرتب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔