پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جائزہ مذاکرات مکمل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات مکمل ہوگئے۔ فائل فوٹو پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات مکمل ہوگئے۔

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) جائزہ مشن کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات مکمل ہوگئے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات مکمل ہونے کے بعد پاکستان کیلیے 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط کے امکانات واضح ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ کے مشن کو معاشی کارکردگی پر مطمئن کر لیا جبکہ آئی ایم ایف اعلامیہ کے ذریعے معاہدے اور کامیابی کا حتمی اعلان کرے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت آخری اقتصادی جائزہ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف کی جانب سے آج رات اعلامیہ جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدہ کرنے سے پہلے جاری معاملات بشمول یکم جولائی 2024 سے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے اور ایندھن کی قیمتوں میں ردوبدل پر وزیراعظم شہبازشریف سمیت اعلیٰ سطح کی یقین دہانیوں کا خواہاں ہے۔

صوبوں نے 600 ارب روپے سرپلس ریونیو پیدا کرنے پر اتفاق کیا ہے لیکن یہ معاملہ ابھی تک مسائل کا شکار رہا ہے کیونکہ ایم ای ایف پی کو حتمی شکل دینے کے لیے اس میں ردوبدل متوقع ہے تاکہ اس پر اتفاق رائے پیدا کیاجاسکے۔

ایک معاملہ اور بھی ہے اور وہ یہ کہ آئی ایم ایف پرچون فروشوں کے حوالے سے اسکیم کا اعلان بھی چاہتا ہے لیکن ایف بی آر مہمان ٹیم کو اس امر پر قائل کرنے کی کوشش کررہا ہے کہ یہ اسکیم آئندہ بجٹ میں لانچ کی جائے کیونکہ اس کے لیے کوششیں تو بہت کرنا ہوں گی جبکہ مجموعی آمدن پر اس کا کوئی زیادہ مثبت اثر نہیں آئے گا۔

install suchtv android app on google app store