حکومت کی آئی ایم ایف کو نجکاری پروگرام پر کام تیز کرنے کی یقین دہانی

حکومت نے آئی ایم ایف کو نجکاری پروگرام پر کام تیز کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔ فائل فوٹو حکومت نے آئی ایم ایف کو نجکاری پروگرام پر کام تیز کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔

حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو نجکاری پروگرام پر کام تیز کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔ وفاق نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں جو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا پلان بنالیا ہے، بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کو نجی شعبے کے حوالے کردیا جائے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے) کی نجکاری پر مثبت انداز سے کام ہو رہا ہے اور پی آئی اے کی نجکاری کا عمل جلد مکمل کرنے کے لیےکوششیں ہو رہی ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت 25 ادارے نجکاری کی فعال فہرست میں شامل ہیں، ہوا بازی شعبےکا ایک ہی ادارہ پی آئی اے جبکہ فناننشل اور ریئل اسٹیٹ سے متعلق 4، 4 ادارے نجکاری کے جاری پروگرام میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ انڈسٹریل سیکٹر کے 2، توانائی کے شعبے (بجلی کمپنیوں سمیت) کے 14 ادارے، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، بلوکی، حویلی بہادر، گدو اور نندی پور پاورپلانٹ بھی جاری نجکاری پروگرام کا حصہ ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ تمام 10 سرکاری بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن، فرسٹ ویمن بینک ، پاکستان انجینئرنگ کمپنی اور سندھ انجنئیرنگ لمیٹڈ بھی فعال نجکاری فہرست میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے) کی نجکاری پر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان اختلافات سامنے آچکے ہیں۔

پی آئی اے کی نجکاری کے حکومتی فیصلے کومسترد کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کردیا کیا تھا کہ اداروں کی نجکاری ضرور ہوگی اور اس میں سرفہرست پی آئی اے ہے۔

install suchtv android app on google app store