عوام کیلئے خوشخبری، بجلی کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی

نگراں حکومت کا بجلی کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ فائل فوٹو نگراں حکومت کا بجلی کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ کرلیا، ونڈ پاور پلانٹس سے ٹیرف کم کروانے کیلئے 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ 14ونڈ پاور پلانٹس کو 20 ارب روپے کی ادائیگیاں روک دی گئیں، تحقیقات میں ونڈ پاور پلانٹس کی اضافی لاگت پکڑی گئی تھی مگر عملدر آمد نہیں ہوا۔

پرائیویٹ پاور اینڈ انفرااسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی) کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی کی سمری بھیج دی گئی۔

سمری کے مطابق کمیٹی کو شوگر ملز کے پاور پلانٹس کا ٹیرف کم کروانے کا ٹاسک بھی سونپ دیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پاور پلانٹس پہلے ٹیرف کم کرکے نیا معاہدہ کریں پھر ادائیگیاں ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کے باعث مظفر آباد کو در پیش پانی کی قلت پر بھی غور کرے گی۔

دوسری جانب کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس 26 جنوری کو طلب کر لیا گیا۔

install suchtv android app on google app store