صارفین کیلئے بری خبر، بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

بجلی 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ فائل فوٹو بجلی 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

ملک میں بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے، بجلی صارفین پر 40 ارب روپے کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی، بجلی 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں بجلی صارفین پر40ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں بجلی کی قیمت 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست دائرکردی ہے۔ 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ کا اضافہ اکتوبر 2023ء کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

بجلی مزید مہنگی کرنے کی سی پی پی اے کی درخواست پرنیپرا29نومبرکو سماعت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق من وعن اضافےکاجی ایس ٹی سمیت بجلی صارفین پر تقریباً 40 ارب روپےکابوجھ پڑے گا ۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا ۔

install suchtv android app on google app store