پاکستان کے ساتھ دوسری قسط کیلئے معاہدہ جلد متوقع ہے: سربراہ آئی ایم ایف

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا فائل فوٹو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ انہیں پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام جائزے کے حوالے سے جلد ہی معاہدے کی توقع ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام انتہائی مشکل حالات میں پروگرام پر عمل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بنیادی مسئلہ ٹیکس کی وصولیوں کا ہے، پاکستان سے ٹیکس وصولیاں کم از کم جی ڈی پی کا 15 فیصد تک کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

دوسری جانب آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ سے منظوری کے بعد پاکستان کو 71 کروڑ ڈالرز کی قسط دسمبر میں ملنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آخری دن ہے اور آئی ایم ایف مشن کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات کامیابی کے قریب ہیں۔

install suchtv android app on google app store