عوام کلیئے بڑی خوشخبری، کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 60 روپے فی کلو گرام تک کمی کردی گئی فائل فوٹو یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 60 روپے فی کلو گرام تک کمی کردی گئی

عوام کلیئے بڑی خوشخبری، یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 60 روپے فی کلو گرام تک کمی کردی گئی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف برانڈز کے گھی کی فی کلو قیمت 60 روپے کم کی گئی ہے جبکہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی 37 روپے سے 59 روپے فی لیٹر تک کمی ہوگئی۔

واضح رہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر گزشتہ ماہ گھی اور تیل کی قیمت میں 213 روپے فی کلو تک اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد نرخ 605 روپے تک پہنچ گئے تھے۔

install suchtv android app on google app store