گزشتہ سال ستمبر سے بجلی کے بنیادی نرخ میں اضافہ نہیں کیا گیا: خرم دستگیر

خرم دستگیر فائل فوٹو خرم دستگیر

وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ گزشتہ سال ستمبر سے بجلی کے بنیادی نرخ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو بھی کم سے کم سطح پر رکھا گیا ہے۔

وزیر توانائی نے کہا کہ کیٹگری ایک اور دو کے فیڈرز میں جہاں بلوں کی ادائیگی شرح 80فیصد سے زائد ہے ،دو گھنٹے سے کم لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔

انہوں نے بجلی کی پیداوار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تربیلا بجلی گھر اپنی پوری صلاحیت سے کام کر رہا ہے۔

خرم دستگیر نے کہا کہ حکومت گردشی قرضے پر قابو پانے میں بھی کامیاب ہوئی ہے اور گزشتہ ماہ بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو بڑی ادائیگی کی گئی ہے۔

وزیر توانائی نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت توانائی کے علاوہ معاشی اور خارجہ پالیسی کے محاذوں پر کئی چیلنجز درپیش ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store