جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں پیڑول کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے مطابق سہالہ کہوٹہ روڑ خستہ حالی کا شکار ہے جسکی وجہ سے سہالہ ڈپو سے پیٹرول کی سپلائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے سہالہ ڈپو سے سپلائی بند کردی ہے جسکی وجہ سے گلگت بلتستان اور آزاد کشمر میں بھی پیڑول کی سپلائی معطل کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق سہالہ روڑ بند ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے. آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ کو متعدد بار روڑ کی تعمیر کا کام مکمل کرنے کی درخواست کی ہے. آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے مطابق سہالہ کہوٹہ روڑ خستہ حالی کا شکار ہے اور سہالہ ڈپو سے پیٹرول کی سپلائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔