ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں پھر سے کمی

امریکی ڈالر فائل فوٹو امریکی ڈالر

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں پھر کمی واقع ہونے لگی اور اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کم ہوگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی واقع ہوئی ہے اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 19 مئی تک ملک کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 20 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 73 کروڑ 11 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ 89 لاکھ ڈالر جب کہ بینکوں کے ذخائر میں 8 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس کمی کے بعد مرکزی بینک میں زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب 19 کروڑ 30 لاکھ جب کہ دیگر بینکوں میں 5 ارب 53 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کے ذخائر باقی رہ گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store