وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چائنا ڈویلپمنٹ بینک نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی، وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے بتایا کہ چین کے ترقیاتی بینک کے بورڈ نے رسمی کارروائی مکمل کرنے کے بعد 70 کروڑ ڈالر کی سہولت کی منظوری دے دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار میں کہا کہ چائنا ڈیوپلمنٹ بینک کی جانب سے پاکستان کو 700 ملین ڈالر فراہم کرنے کے لیے معمول کی تمام کارروائی مکمل ہوگئی ہے۔ چین سے رواں ہفتے رقم ملنے کی امید ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کو 700 ملین ڈالر رواں ہفتے ملنے کی امید ہے جس کے بعد بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو جائے گا۔
Formalities completed and Board of China Development Bank has approved the facility of US $ 700 million for Pakistan. This amount is expected to be received this week by State Bank of Pakistan which will shore up its forex reserves!
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) February 22, 2023
پاکستان اور چائنا ڈیولپمنٹ بینک کے درمیان معاہدہ گزشتہ ہفتے طے پایا تھا۔ یہ پیش رفت 300ملین ڈالر کے ایک اورچینی کمرشل قرضے کی واپسی کی تاریخ سے کچھ دن پہلے ہوئی ہے۔