بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان فائل فوٹو بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی 1 روپے17 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرا دی۔

سی پی پی اے نے جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے کی درخواست پر 28 فروری کو سماعت کی جائے گی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے کی درخواست پر فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

install suchtv android app on google app store