پیٹرول بحران پیدا کرنے والے ہوجائے ہوشیار، اوگرا کا سخت ایکشن لینے کا فیصلہ

 پیٹرول بحران پیدا کرنے والے ہوجائے ہوشیار، اوگرا کا سخت ایکشن لینے کا فیصلہ فائل فوٹو پیٹرول بحران پیدا کرنے والے ہوجائے ہوشیار، اوگرا کا سخت ایکشن لینے کا فیصلہ

آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اوگرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں، ذخیرہ اندوزوں نے مصنوعی بحران پیدا کیا، بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے لائسنس منسوخ کیے جائیں گے، صوبائی چیف سیکرٹریز کے ذریعے ضلعی انتظامیہ کی مدد سے معاملہ جلد نمٹایا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند روز سے پنجاب کے مختلف شہروں میں شہریوں کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی خبریں سامنے آ رہی تھیں۔

install suchtv android app on google app store