پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید 1200 روپے کا اضافہ

 پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید 1200 روپے کا اضافہ فائل فوٹو پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید 1200 روپے کا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کی کمی جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوگیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کی کمی ہوئی، اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1927 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب پاکستان میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1200 روپے اور 1029 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدر آباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت اضافے کے بعد ایک لاکھ 87 ہزار 200 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 60 ہزار 494 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بالترتیب 2080 روپے اور 1783 روپے 26 پیسے پر مستحکم رہی۔

install suchtv android app on google app store