راولپنڈی میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

اشیائے خورد نوش کی قیمتوں میں اضافہ فائل فوٹو اشیائے خورد نوش کی قیمتوں میں اضافہ

ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق پندرہ کلو آٹے کا تھیلا اوپن مارکیٹ میں 16 سو سے 18 سو روپے مہنگا ہوگیا چینی فی کلو 90 روپے سے 100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

چکی آٹا مالکان نے آٹا 120 روپے فی کلو سے 130 روپے کردیا بسکٹوں میں 10 سے پندرہ روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

دوسری جانب دودھ کی قیمتوں میں فی کلو 20 روپے اضافہ کردیا ہے، کھلا دودھ فی کلو 160 سے 180 روپے تک پہنچ جبکہ دہی فی کلو 180 سے 200 روپے تک پہنچ گیاہے۔

install suchtv android app on google app store