پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے 80 لاکھ افراد بے گھر ہوئے: عالمی بینک

 پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے 80 لاکھ افراد بے گھر ہوئے: عالمی بینک فائل فوٹو پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے 80 لاکھ افراد بے گھر ہوئے: عالمی بینک

 پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے 80 لاکھ افراد بے گھر ہوئے جن میں افغان پناہ گزین بھی شامل ہیں۔ عالمی بینک نے اپنی ایک رپورٹ میں امکان ظاہر کیا ہے کہ پاکستان کو رواں برس ترسیلات کی مد میں 7.3 فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ورلڈ بینک کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو گزشتہ سال کے 31 ارب ڈالر کے مقابلے میں 2022 میں 29 ارب ڈالر کی ترسیلات ہوں گی جب کہ بنگلادیش اور سری لنکا کو بھی ترسیلات کی مد میں کمی متوقع ہے۔
عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں برس بھارت کی ترسیلات 100 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، جنوری اور ستمبر کے دوران ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 36 فیصد کمی ہوئی۔

عالمی بینک کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں 80 لاکھ افراد بے گھر ہوئے اور ان متاثرین میں افغان پناہ گزین بھی شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store