زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسہ جاری، تیرہ کروڑڈالر کی کمی

زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسہ جاری، تیرہ کروڑڈالر کی کمی فائل فوٹو زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسہ جاری، تیرہ کروڑڈالر کی کمی

 ملک میں حالیہ ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مزید تیرہ کروڑ چالیس ڈالر کی کمی کے ساتھ سات ارب 82کروڑ 57لاکھ ڈالر کی سطع پر آگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق حالیہ ہفتے میں ملک کے پاس مجموعی طور پر13 ارب64 کروڑ 50لاکھ ڈالر کے ذرمبادلہ کے ذخائر ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس مجموعی طور پر7 ارب 82کروڑ 57لاکھ ڈالر جبکہ دیگر بینکوں کے پاس مجموعی طور پر5 ارب81 کروڑ 93لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ موجود تھا۔

اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ اس ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں تیرہ کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store