پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل میں کوئی کمی نہیں ہے:اسحاق ڈار

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار فائل فوٹو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کبھی ڈیفالٹ نہیں کیا اور آئندہ بھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ ملکی معیشت کے حوالے سے کچھ افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، انتہائی غیرذمہ دارانہ رویہ ملک کے لئے نقصان دہ ہے، افواہوں میں ایک سیاسی پس منظر نظر آرہا ہے، خدا کے لئے تماشے بند کریں، یہ پاکستان آپ کا اور ہمارا بھی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے ایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈز جاری کیے ہیں، کہا جارہا ہے کہ دسمبر میں پاکستان سکوک بانڈ کی رقم ادا نہیں کرسکے گا، ہم نے کبھی بین الاقوامی ادائیگیوں میں تاخیر نہیں کی، بانڈز پر رقوم کی ادائیگی اپنے وقت پر ہوگی، خدا کرے پاکستان کبھی دیوالیہ نہ ہو، پاکستان نے کبھی ڈیفالٹ نہیں کیا، آئندہ بھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل میں کوئی کمی نہیں، پیٹرولیم مصنوعات کے جتنے ذخائر ہونے چاہئیں وہ موجود ہیں۔

اسحاق ڈاقر کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بے قابو ہو گیا ہے، لیکن ایسا نہیں ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر ہماری نظر ہے، اسے بہترین طریقے سے قومی مفاد میں دیکھا جارہا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہماری جتنی ادائیگیاں ہیں ان کا بھی انتظام بھی ہورہا ہے، اگلے ایک سال کی تمام ادائیگیوں کا بندوبست کیا جاچکا ہے۔

install suchtv android app on google app store