سوئٹزرلینڈ کس حوالے سے دنیا کے بہترین ملک رہا؟

سوئٹزرلینڈ  کس حوالے سے دنیا کے بہترین ملک رہا؟ فوٹو فائل سوئٹزرلینڈ کس حوالے سے دنیا کے بہترین ملک رہا؟

دنیا میں معیشت میں سب سے زیادہ جدت لانے والا ملک سوئٹزرلینڈ اس سال بھی گلوبل انوویشن انڈیکس میں سرفہرست رہا۔

ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے جاری کردہ گلوبل انوویشن انڈیکس 2022 کے مطابق سوئٹزرلینڈ اس سال بھی اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔

اس انڈیکس میں معیشت کی جدت کے حوالے سے سوئٹزرلینڈ مسلسل 12ویں بار دنیا کا بہترین ملک قرار پایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دوسری پوزیشن امریکا،تیسری سوڈان اور اس کے بعد برطانیہ اور نیدر لینڈز بالترتیب چوتھے اور 5 ویں نمبر پر رہے۔

اس انڈیکس میں ممالک کی درجہ بندی ہیومن اور کیپیٹل ریسرچ، کاروبار کرنے کے طریقوں، انفرااسٹرکچر اور ٹیکنالوجی کو مدنظر رکھ کر کی جاتی ہے جس میں اس سال بھی سوئٹزرلینڈ دیگر ممالک کے مقابلے میں آگے رہا۔

install suchtv android app on google app store