مہنگائی کب تک جاری رہے گی؟ گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان فائل فوٹو اسٹیٹ بینک آف پاکستان

گورنر اسٹیٹ بینک کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ اگلے 11 سے 12 ماہ تک ملک میں مہنگائی رہے گی، شہریوں کو مشکل وقت کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

اپنے ایک بیان میں گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان کو 4 ارب ڈالرز جلد مل جائیں گے۔

گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سے ملنے والے فنڈز سے زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ 4 ارب ڈالرز کے مالیاتی خسارے پر بھی جلد قابو پا لیں گے جبکہ زرِمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ اگلے 2 ماہ میں ختم ہو جائے گا۔

ڈاکٹر کامران مرتضیٰ نے یہ بھی بتایا ہے کہ روپے کی قدر کو مستحکم کرنے کے لیے متحرک رہیں گے۔

install suchtv android app on google app store