رواں ہفتے میں فوڈ آئٹمز سمیت کئی اشیاء مہنگی

رواں ہفتے میں فوڈ آئٹمز سمیت کئی اشیاء مہنگی فائل فوٹو رواں ہفتے میں فوڈ آئٹمز سمیت کئی اشیاء مہنگی

مسلسل ساتویں ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی مزید صفر اعشاریہ صفر ایک فیصد بڑھ گئی حالیہ ہفتے میں فوڈ آئٹمز سمیت کئی اشیاء مہنگی ہوگئیں ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔

ملک میں جاری مہنگائی کا سونامی تھمنے کی بجائے بڑھنے لگا ایک ہفتے میں 29 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے برائلر مرغی 12 روپے20 پیسے فی کلوآلو 2 روپے 54 پیسے،باسمتی چاول 1 روپے 35 پیسے فی کلو مہنگے ہو گئے۔

ادارہ شماریات کیی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق لہسن 2 روپے 51 پیسے،دال مونگ 1روپے 22 پیسے فی کلوبیس کلو آٹے کا تھیلا 6 روپے 67پیسے جبکہ مٹن 3 روپے 33 پیسے بیف ایک روپے 75 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے دال مسور،دال ماش پیاز اور گھی کے دام بھی بڑھے جبکہ صرف پانچ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے ٹماٹر 22 روپے 6 پیسے، دال چنا ایک روپے 48 پیسے فی کلو اور ییل پی جی کا گھریلوسلنڈر 11 روپے 51 پیسے سستا ہوا ۔

شماریات بیورو کے مطابق ایک ہفتے میں سترہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام بھی رہا۔

install suchtv android app on google app store